انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر توسیع کر دی گئی۔یا د رہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے پیش نظر تاریخ میں 14 اکتوبر کی توسیع کی کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر ( فیڈرل بورڈ آف ریونیو ) کے آئرس پورٹل پر غیر معمولی رش کی وجہ سے آن لائن سسٹم سست روی کا شکار رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرن با آسانی فائل ہو رہے ہیں، ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائلز والے انکم ٹیکس ریٹرن کی پراسسنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں