خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری، ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات ناکام، روڈ بدستور بند

خاران( نامہ نگار)خاران جنگل کلی رحمت اللہ سے لاپتہ امین اللہ،ارشاد احمد اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائے سی کا خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری ،خاران کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو مذاکرات کیلئے دھرنا گاہ پہنچے جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر پر شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور دھرنا جاری دھرنے میں خواتین و بچوں کی اکثریت موجود ہیں جبکہ لاپتہ نوجوانوں کی لواحقین اور بی وائی سی نے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف کل پر امن احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں