ہرنائی، مانگی میں کوئلے سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو مسلح افراد نے جلا دیے

ویب دیسک : زیارت اور ہرنائی کے بارڈ مانگی ایریامیں کوئلے سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نامعلوم مسلح افراد نے جلا دیے، ایس پی زیارت طلال شاہ کے مطابق کوئلہ سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نامعلوم دہشتگردوں نے جلا دیے ہیںکوئلہ سے لوڈ ٹرک ہرنائی سے براستہ زیارت پنجاب جارہے تھے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بارمانگی کے ایریامیں متعدد ٹرک جلائے جاچکے ہیں

صوبائی وزیر خوراک نورمحمد دمڑ نے کوئلہ سے لوڈ گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاگیا ہے بلوچستان اور خصوصا ضلع ہرنائی میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹرکوں اور ڈرائیوروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ ضلع ہرنائی کی معدنیات کوئلہ کی بلا تعطل نقل و حمل بحال ہو ان کے مطابق ہرنائی کوئٹہ مین قومی شاہراہ زیارت کے علاقہ مانگی میں دہشت گردوں کی جانب سے کوئلہ سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نذرآتش کیاگیا ہے اور ایس ایچ او مانگی سمیت تین افراد کو مسلح افراد اغواءکرنے کی بھی اطلاعات ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی وزیراعلی بلوچستان سیکورٹی اداروں کے اعلی احکام اور زیارت انتظامیہ سے رابط میں ہو انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹرکوں کو جلانے سے ٹرک مالکان اور کوئل مائینز اونرز کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ٹرک مالکان اور کوئل مائینز اونرز کے نقصان ازلہ کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرونگا اور متاثرہ ٹرک مالکان کو مشکل کی اس گھڑی میں تہنا نہیں چھوڑے گے اور دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کےلئے حکومت اور سیکورٹی ادارے بھرہورقوت کے ساتھ انکے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیکر واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر جہاں بھی ہونگے انکا پیچھا کرکے انہیں انکے انجام کو پہنچائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں