اسرائیل کا غزہ ،لبنان اور یمن کے بعد دمشق پر بھی فضائی حملہ ،ٹی وی اینکرسمیت 3 افرادجاں بحق،9 زخمی
دمشق (صباح نیوز) اسرائیلی جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ،معروف ٹی وی ااینکرسمیت 3افراد شہید ہو گئے ۔شامی وزرات دفاع کے مطابق اسرائیل نے طیاروں اور ڈرون کے ذریعے دمشق کو نشانہ بنایا۔ دفاعی نظام نے کئی میزائلوں اور ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔حملوں میںٹی وی اینکر تین شہری شہید اور 9زخمی ہوئے، ایک دھماکہ شام کی ٹیلی کام بلڈنگ کے قریب ہوا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے شام پر حملوں کی اطلاعات پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
Load/Hide Comments