غزہ ، اسرائیلی حملوں میں مزید 79 شہری جاں بحق

غزہ (صباح نیوز)غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق کی تعداد 79 ہوچکی ہے، جن میں سے 53 خانیونس میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزارت صحت غزہ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے 5 قتل عام کیے، جن میں سے 51 جاں بحق اور 165 زخمی ہسپتالوں تک پہنچائے گئے ۔ 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 41,689 اور زخمیوں کی تعداد 96,625 تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں