کوئٹہ،بروری بائی پاس بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ باراتیوں کی بس خلجی کالونی سے بلیلی کی جانب جارہی تھی کہ اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور وہ کھائی میں جا گری۔پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکالا اور بی ایم سی منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں