احتجاج رکوانا ہے تو قیدی نمبر 804 سے رابطہ کریں،علی امین گنڈا پور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج رکوانا ہے تو قیدی نمبر 804 سے رابطہ کریں۔ پشاورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہو گا، تب تک آگے بڑھتے جائیں گے،مجھ سے رابطے کا کوئی فائدہ نہیں، احتجاج رکوانا ہے تو قیدی نمبر 804 سے رابطے کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، واپسی کا پتہ چل جائے گا آپ کو کہ کیا انتظامات ہیں، میرا سب کو پیغام ہے کہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے اور آئین کے تحفظ کے لئے سب نے نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قربانی دینی ہے، جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور ہم حق پر ہیں، اللہ کا فرمان ہے کہ ہم نے کوشش کرنی ہے اور ہم کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ راستے بند کرنا معمول ہے، ہم راستے کھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں