چمن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے چمن میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان پیش آنے والے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کو معاملات کو بات چیت کے ذریعے پر امن طور پر افہا م و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے تھا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اپنی روایات ہے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بسنے والے قبائل کے آپس میں خونی رشتے اور مشترکہ تجارت ہونے کی وجہ سے چمن کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر عوام سراپا احتجاج تھے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی کے جائز مطالبات کو حل کرے لیکن چمن میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اس واقعہ کی آزادنہ تحقیقات ہونی چاہیے اور واقعہ میں جو میں ذمہ دار ہوں انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت سنجیدیگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے معاملات کو مزید کشیدہ ہونے سے روکے اور تمام معاملات کا پر امن حل نکالنے کے لئے بااختیار اور سنجیدہ کمیٹی تشکیل بصورت دیگر ان واقعات کا نقصان ملک کو ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں