کراچی دھماکہ، خود کش حملہ آور کی تفصیلات جاری ،چینی آفیشل کا جائے وقوع کا دورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی آفیشل نے کراچی پولیس افسران کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ دھماکے کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد حاصل کیے۔ کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک خودکش حملے میں چین باشندوں کی ہلاکت کے بعد چینی آفیشل نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی ملیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔افسران نے انہیں جائے وقوع کا دورہ کرایا، حملے کی تفصیلات بتائیں، جمع کردہ شواہد پیش کیے اور ابتدائی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ ،خودکش حملہ آور شاہ فہد نے 5 ستمبر کو گاڑی اپنے نام پر رجسٹرڈ کروائی۔ 3 دسمبر 2023 کو ،خودکش حملہ آور فہد اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ،خودکش حملہ آورنے 3 دسمبر 2023 کو 7 بجکر 49 منٹ پر ہوٹل میں انٹری کی، یہ 4 اکتوبر 2024 کو دوبارہ کراچی پہنچا۔ ہوٹل میں فہدنے 10 بجکر 47 منٹ پر بائیو میٹرک انٹری کی۔تفتیشی حکام کے مطابق دھماکے کے روز ،خودکش حملہ آور نے دوپہر 12 بجے ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا، ،خودکش حملہ آورد نے دونوں مرتبہ پریڈی کے علاقے میں دو ہوٹلوں میں قیام کیا۔دوسری جانب کالعدم بی ایل اے نے حملہ آور کی شناخت جاری کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں