پسنی ،کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ٹورازم ریزورٹ منصوبہ ڈھائی سال سےالتوا کا شکار

پسنی (نامہ نگار)پسنی ، کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ٹورازم ریزورٹ کا منصوبہ التوا کا شکار ، تقریبآ ڈھائی سال قبل باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کی گئی تھی ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی طرف سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پر سیاحتی مراکز کے قیام کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹورازم ریزورٹ کے قیام کے لیے عمل درآمد شروع کیا گیا جس میں پسنی کا سیاحتی مقام ذرین بیچ بھی شامل ہے ذرائع کے مطابق ذرین بیچ کے ریزورٹ کا منصوبہ پر تقریباً چودہ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا یہ منصوبہ تقریباً ڈھائی سال قبل شروع کی گئی ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا، منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث سریوں کو زنگ لگ رہی ہے جبکہ تعمیر کے دوران سائیٹ پر پڑے بلاک اور دیگر مٹیریل ناکارہ ہو رہے ہیں، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فنڈز کی عدم دستیابی منصوبے کی التواء کا سبب ہے تو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا کر اس اہم منصوبے کو تکمیل سے پہلے کھنڈرات ہونے اور اور کروڑوں روپے ضائع ہونے سے بچائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں