وفاقی کابینہ کی وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ویب دیسک) وفاقی کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کی بربریت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاو¿س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے فنڈ قائم کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اکاو¿نٹ کھولنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا حکومت کے ای گورننس کی نفاذ کے حوالے سے اقدامات سے اقوام متحدہ کے ای گورننس ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی پوزیشن میں 14 درجے بہتری ہوئی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تمام 40 ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ کا عمل جاری ہے اور چند وزارتوں میں ای آفس کا 100 فیصد نفاذ کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے ای آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دو ہفتے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں ماہی گیری کی شعبے میں سبسیڈیز کے معاہدے کی توثیق کر دی جبکہ کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر گوادر بندر گاہ پاکستان اور شنگھائی بندرگاہ چین کو ”سسٹر پورٹس“ کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں