ژوب، سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکارجاں بحق،11زخمی

کوئٹہ(یو این اے )ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقع ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکارجاں بحق11زخمی ہوگئے مزید نفری ژوب سے روانہ کردی گئی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقع سبکزئی سیکورٹی فورسز (ایف سی ) چیک پوسٹ پر حملہ حملے میں ایک اہلکار جاں بحق 11 زخمی ہوگئے حملے میں دو سول اہلکار بھی زخمی ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں جانب سے حملہ کیا اور راکٹ فائیر کئیے اطلاع ملتے ہی مزید نفری ژوب سے روانہ کردی گئی دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں