کراچی3سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ،لاش کچرا کنڈی سے برآمد

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔ ریسکیو حکام کےمطابق بچی کی لاش ایف بی ایریابلاک 11میں گلی سے ملی اور بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھےنکی تھی، 7 بج کر 30 منٹ پربچی گھرسےکچھ فاصلے پرمردہ حالت میں ملی۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسےگلا دبا کر قتل کیا گیا، گلی میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے مگر پولیس دیگر پہلوو?ں سے تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کے مطابق بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی اور بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں