حب سے دو نوجوان لاپتہ
حب (مانیٹرنگ ڈیسک)حب سے دو نوجوان لاپتہ ،حب چوکی کے رہائشی جنید ولد عبدالحميداور عمران ولد محمد اقبال کو گزشتہ شب حب چوکی سے لاپتہ کر دیاگیا ہے ۔اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نےایکس میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنید ولد عبدالحميد اور عمران ولد محمد اقبال ساکن حب چوکی کو کل رات چوکی سے جبری لاپتہ کر دیا،فیملی نے بازیاب کرکے انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


