نیشنل پارٹی ورکروں کو اپنی قومی اثاثہ سمجھتی ہے ،رحمت صالح بلوچ

پنجگور(یو این اے )نیشنل پارٹی پنجگور کے ورکنگ کانفرنس بیاد نیشنل پارٹی کے بانی رہنماوں مرحوم محمد جان بلوچ مرحوم شعیب جان بلوچ ڈسٹرکٹ کونسل ھال پنجگور میں زیر صدارت ضلعی صدر حاجی محمد بلوچ منعقد ہوا ورکنگ کانفرنس کے معمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ تھے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما علاولدین ایڈوکیٹ شہباز طارق بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ فرہاد شعیب بلوچ سید رحمدل بلوچ آصف مجید بلوچ خالد بلوچ گہرام شریف چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ تاج بلوچ صدیق بلوچ میجر غلام جان بلوچ میجرمنظور بلوچ موجود تھے اسٹیج کے فرائض محمد صدیق بلوچ میر عباس بلوچ نے انجام دیئے ورکنگ کانفرنس میں مرحوم محمد جان بلوچ اور مرحوم شعیب جان بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی قربانی کو مشعل راہ بناکر جہدمسلسل کے زریعے بلوچ قوم اور بلوچستان کی خدمت کا عزم کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ورکروں نے اپنے تجاویز علاقائی مسائل امن وامان بارڈر کے ایشو پارٹی فعالیت دیگر ایشو پر کھل کر بات کی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے ورکروں کے مسائل موجودہ بلوچستان کے صورتحال پرمسائل کو خوش اسلوبی سے سن کر انتہائی سیاسی انداز میں انکا جواب دیا اور پارٹی فعالیت کیلئے مختلف تجاویز کو سن کر پیش رفت کرنے کی یقین دھانی کرائی ورکنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قوم دوست جمہوری سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی ورکروں کو اپنی قومی اثاثہ سمجھتی ہے نیشنل پارٹی اپنے عظیم سیاسی کارکنوں کو کھبی فراموش نہیں کریگی مرحوم شعیب جان بلوچ اور محمدجان بلوچ نے ہر مشکل دور میں ثابت قدم رہ کر نیشنل پارٹی کیلئے سیاسی قربانی دی ہے وہ ہمارے سیاسی اور علمی استاد تھے نیشنل پارٹی انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے شروع ہی دن سے اس نام نہاد الیکشن کو مسترد کرکے اپوزیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا اپوزیشن رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ عوام اور ورکروں کو بھول جائے ورکروں کی جنگ اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے نیشنل پارٹی منافقت دورغ گوئی کی سیاست پر کھبی یقین نہیں رکھتی ہے انہوں نے پنجگور بلخصوص بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے پنجگور میں روزانہ کی بنیاد پر نوجوان عام شہریوں کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جاتا ہے مگر افسوس انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے بجائے خواب غفلت میں سو رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ضلع میں قانون کی کوئی شے موجود نہیں ہے نیشنل پارٹی بحیثیت ایک نمائندہ اور بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی پنجگور انتظامیہ اور پولیس کو عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے بلوچستان میں روزگار کے کوئی زرائع دستیاب نہیں ہے نہ ہی بلوچستان خصوصا مکران اور رخشان ڈویژن میں بارڈر کے علاہ دیگرکوئی کاروبار اور روزگار کے زرائع ہے لوگ بارڈر کے قدرتی کاروبار سے منسلک ہوکر اشیا خوردونوش اور تیل لاکر اپنے گزر بسر کرتے ہیں لیکن بدقسمتی اسلام آباد والے اس قدرتی روزگار کو نت نئے قوانین بنا کر بارڈر کے روزگار کو قدغن لگانے کی کوشش کررہی ہے بارڈر ہماری روزگار کا واحد زریعے ہے بارڈر کی بندش اور پابندی نیشنل پارٹی کو ہر گز قبول نہیں ہے حکومت وقت بارڈر پر اضافی چھٹیوں اور تیل کی دوسرے علاقوں میں پابندی کے فیصلے کو فورا ختم کرکے بارڈر سیمزید عوام کو ریلیف فراہم کا مطالبہ کرتا ہے رحمت صالح بلوچ نے ورکروں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو دوسری جماعتوں سے ا سلیئے فوقیت حاصل ہے کہ نیشنل پارٹی ورکروں کیمنشا اور عوام کی مفاد کی بات کرتا ہے تعمیری اور مثبت تنقید نیشنل پارٹی کا حسن ہے ہمیں جمہوری اور سیاسی عمل کے اندر رہتے ہوئے مضبوط سیاسی دلائل سے قومی جدوجہد کو آگے لے جانا ہے مخالفین کی تنقید کو سیاسی اور جمہوری انداز میں جواب دیں نیشنل پارٹی ایسی کوئی عمل کا مرتکب نہیں ہوگی جس سے نیشنل پارٹی کے ورکروں کو شر مندگی کا سامنا کرنا پڑھے بلوچستان بلوچ قوم اور جمہوری قومی سیاست کے بارے میں نیشنل پارٹی کا موقف واضع ہے اسمیں کوئی تضاد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسلے کو حل کرنے کا واحدحل مزاکرات گفت شنید اور سیاسی ڈائیلاگ سے ممکن ہے جتنی طاقت استعمال ہوگی اتنی ہی نفرتوں میں اضافہ ہوگا بلوچستان کے بارے نیشنل پارٹی نے جو موقف اختیار کیا ملک کے جمہوری سیاسی جماعتوں کو نیشنل پارٹی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بلوچستان کے پائیدار حل کیلئے ۔نیشنل پارٹی کا ساتھ دینا چاھیے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن شہباز طارق ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ چیئرمین عبدالمالک بلوچ دیگر رہنماں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ہر کارکن اور ورکر نیشنل کے لیڈر ہیں وہ خود کو مظلوم اور محکوم عوام کی جماعت نیشنل پارٹی کی فعالیت کیلئے وقف کریں انہوں نے کہا کہ سابق ادویار ضلع کے تمام اداروں کو جان بوجھ کر مفلوج بنا کر غیر فعال کردیا گیا ہے تعلیم صحت بجلی سمیت ہر ادارے میں کرپشن عروج پر تھا اسکے باوجود نیشنل پارٹی کی کوشش ہے کہ ضلع کے ادارے فعال اور عوام کو ریلیف دے اگر ضلعی ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے تو نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری مزاحمت کیلئے مجبور ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں