جعفر آباد، اسکول کے 5 طلبا سے بدفعلی کرنے والا مرکزی ملزم پنجاب سے گرفتار
کوئٹہ (آ ئی این پی) جعفر آباد میںاسکول کے 5طلبا سے بدفعلی کرنے والامرکزی ملزم عبداللطیف کو 28روز بعد پنجاب سے گرفتارکر لیا گیا ہے جعفرآباد میں نجی اسکول کے 5طلبہ سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم کو ڈیرہ اللہ یار پولیس نے پنجاب سے گرفتار کرلیا، ڈیرہ اللہ یار کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں نجی اسکول کے 5طلبہ سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم کو ڈیرہ اللہ یار پولیس نے پنجاب سے گرفتار کرلیا۔ملزم کو 28روز بعد پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔یاد رہے نجی اسکول میں 5کمسن طلبہ سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے فوری کاررائی کرتے ہوئے 2 ملزمان پرنسپل ندیم اور وارڈن ابراہیم کو گرفتارکرلیا تھا تاہم اسکول ٹیچر عبداللطیف فرار ہوگیا تھا۔ایس ایس پی جعفرآباد عطا الرحمن ترین نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، اسپیشل ٹیم کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین جمالی اور طارق بہرانی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


