گوادر، پیٹرولیم اور آئل کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع گوادر میں پیٹرولیم ، آئل اور لبر یکنٹس کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ سیکورٹی فورسز نے انتباہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے تاجران، وئےر ہاﺅس مالکان، گودام /ڈپو مالکان، پک اپ اور زمباد مالکان کے نام جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ (آج) منگل بی پی 250بارڈر سے پیٹرولیم ، آئل اورلبر یکنٹس کی سمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی، نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ان مصنوعات کو گاڑی میں کوسٹل ہائی وے پر لیکر جانے یا گودام میںرکھنے پر ضبط کیا جائےگ اور سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔نوٹس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑی کو ضبط کر کے لائسنس بھی معطل کیا جائےگا ۔
Load/Hide Comments