خضدار،جھالاوان میڈیکل کالج و کمپلیکس کے پروجیکٹ پر کرپٹ سیاست کسی صورت قبول نہیں، بی ایس او
خضدار(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خضدار زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 2013 میں خضدار کے اہل علم طبقہ کی جدوجہد سے جھالاوان میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کے بعد پی ایس ڈی پی میں جھالاوان، لورالائی اور مکران کے کالجز کیلئے رقم مختص ہوا لیکن مکران میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور 500 ایکڑ پر مشتمل جھالاون میڈیکل کالج سمیت 300 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیراتی کام پچھلے 10 سالوں سے 5 فیصد بھی نہیں ہو سکا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ خضدار کو ہمیشہ جان بوجھ کر تعلیم سے دور رکھا گیا ہے۔زونل ترجمان نے بتایا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کا قیام بلوچستان بھر میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے اور خضدار کے نظام صحت میں بہتری کیلئے عمل میں لایا گیا اور اسی طرح جھالاوان میڈیکل کمپلیکس ہمارے آنے والے سینکڑوں سالوں کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر منظور کر لیا گیا تاکہ ضلع خضدار کے غریب عوام سمیت اردگرد کے 15 سے زائد اضلاع کے لوگ کراچی اور سندھ جانے کے بجائے صحت کے تمام سہولیات سے مستفید ہوں۔زونل ترجمان نے مزید بتایا کہ خضدار میں میڈیکل کالج تاحال تعمیر نہیں ہورہا ہے، اور یہ دشمنی خضدار کے ساتھ ایک ناتجربہ کار پی ڈی، انگنت کرپٹ ٹھیکداروں سمیت خضدار کے چند اہم سیاسی شخصیات کی صورت میں کیونکر کیا جارہا ہے۔ جہاں دس سالوں سے پروجیکٹ پہ تعینات سابقہ پی ڈیز اور موجودہ پی ڈی اور پروجیکٹ کے دیگر ملازمین مراعات لیتے آ رہے ہیں اور کرپشن کا بازار سر گرم کیے ہوئے ہیں لیکن کوئی پوچنے والا نہیں جبکہ موجودہ بجٹ میں چھ ارب کے قریب پروجیکٹ کیلئے مختص ہوئے ہیں لیکن مجال یے کوئی ایک روپے کا کام پروجیکٹ کے تعمیر پے خرچ کیا گیا ہو۔زونل ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ خضدار میں موجودہ ویمن پولی ٹیکنیکل کالج میں قیام میڈیکل طلباء کے درپیش مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے مین پروجیکٹ پر کام جلد سے جلد شروع کیا جائے اور جھالاوان میڈیکل کالج کو اپنی مین جگہ پر منتقل کریں اور 300 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے اور ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت وقت، سیکٹری ہیلتھ اور خضدار کے سیاسی نمائندیں اگر اس پروجیکٹ میں ملوس کرپٹ عناصر کے خلاف شفاف انکوئری سمیت حقائق سامنے نہیں لاتے اور اس پروجیکٹ پر کام کو شروع کرنے کیلے کوئی اقدام نہیں لیتے پھر بی ایس او خضدار زون احتجاجاً جھالاوان میڈیکل کالج کے کلاسس سے غیر معینہ مدد تک بائیکاٹ اور مین آر سی ڈی روڈ کو بھی بلاک کیا جائے گا۔