نسیمہ احسان کو زبردستی سینیٹ جانے پر مجبور کیا گیا، سرداراختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

کوئٹہ(یو این اے )

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم سے قبل قومی اسمبلی سے احتجاجا مستعفی ہوکر بیرون ملک جانے والے سردار اختر مینگل نے اب ملک کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دبئی سے کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے اور پھر مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ روکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پت اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے جمہوریت کا چارٹر تیار کیا تھا۔ اب نواز شریف اور آصف زرداری نے جمہوریت کا گڑھا کھودا ہے جس میں چارٹر آف ڈیموکریسی کو دفن کیا جا رہا ہے۔ بےشک جمہوریت بہترین انتقام ہے اور بلاشبہ ووٹ کو بہت عزت دو آپ لوگوں نے کبھی کوئی ایسا کام تسلیم کیا ہے جو آپ نے کیا ہو، کہ آپ یہ بھی تسلیم کریں گے؟ آپ نے کبھی اعتراف نہیں کیا کہ آپ نے بلوچستان سے بچوں کو اٹھایا ہے، تو پھر اس کے سامنے یہ کیا ہے؟کل ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔ ان کی رہائش گاہ لاجز C308 کو ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آج صبح 6 بجے ان کے شوہر سید احسان شاہ، جو کہ سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر ہیں، کو لاجز سے لے جایا گیا۔ ان کے بچے جو لاجز میں موجود ہیں، وہیں محصور ہیں۔ انہیں پھر زبردستی سینیٹ جانے اور وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اگر کسی کو یقین نہیں آتا تو براہ کرم لاجز C308 کے باہر جا کر خود دیکھ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں