خضدار،گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد،دو افراد گرفتار
خضدار(بیورورپورٹ) لیویز فورس خضدار کی اہم کاروائی کروڑوں روپئے کی مالیت کے منشیات برآمد بین الصوبائی نیٹ ورک کے دو اسمگلر گرفتارتفصیلات کے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کے خصوصی ہدایت پر لیویز فورس خضدار نے اہم کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلنگ نیٹ ورک کے دو رکن گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کے منشیات برآمد کی۔لیویز انچارج زاوہ علی احمد ایس ایچ او باغبانہ شاہد اسلم لیویز انچارج باغبانہ ظہوراحمد کی سربرائی میں زاوہ لیویز چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے ویگو گاڈی نمبر PAJ -211 کو بغرض چیکنگ روک کر تلاشی لی دوران چیکنگ گاڈی سے مختلف اقسام کے منشیات کرسٹال ،چرس ،ہیروین بڑی مقدار میں برآمد کی اس دوران دو ملزم علی احمد ولد عید محمد حبیب الرحمان ولد شوکت علی ساکنان پنجگور کو گرفتار کرکے گاڈی اور منشیات اپنے قبضے میں لی ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق نئے ڈپٹی کمشنر خضدار نے چارج سنبھالتے ہی منشیات اسمگلرز کےلیے ڈسٹرکٹ خضدار کو نوگوایریا بنانے کا حکم جاری کیا جسکے نتیجے میں منشیات اسمگلرز کیخلاف کی کارروائیاں جاری رہیں گی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی موت کو سوداگروں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی


