فوجی تنصیبات حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)ایمل ولی خان کا سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات پر کوئی بھی حملہ کریں اس کیخلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ روز اول سے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہم اس بل میں حصہ نہیں لیں گےایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ہی بہترین چیز ہے، وہ ان کا چیئرمین بیرسٹر گوہر ہے، بیرسٹرگوہر کو خود پی ٹی آئی نے چیئرمین چنا ہے، یہ اُسی کو نہیں مانتے۔اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ جو بل پیش ہورہا ہے اس میں 4 نکات نہیں ہیں، جے یو آئی کی وجہ سے 4 نکات ہٹائے گئے،لائیں وہ نکات،میں سپورٹ کروں گا۔ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کودفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اس کو بل کا حصہ بنائیں، سرکاری اور ذاتی نتصیبات پر بھی کسی کو حملے کا حق نہیں۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ بہت بحث ہوچکی، اب ترمیم پر ووٹنگ کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں