حب،بھاری مقدار میںمنشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
حب(نمائندہ انتخاب) سی آئی اے پولیس اوتھل کی کاروائی بھاری مقدار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم خجک کی جانب سے منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی جاری ہدایت پر انچارج سی آئی اے پولیس اوتھل اکبر شیخ نے دیگر نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر گزشتہ روز سی آئی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کار کو روک کر اسکی تلاشی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے 32کلو 400گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر کے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عبدالشکور ولد عبدالغفور رند ساکن سریاب روڈ کوئٹہ کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


