ٖڈاکٹر مالک بلوچ کی زیر صدارت نیشنل پارٹی کے ساتویں مرکزی کنونشن کا آغاز کل ہو گا
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے ساتویں مرکزی کنونشن کا بند اجلاس ہفتہ 26اکتوبر سے کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت میں شروع ہوگا ، بلوچستان سندھ خیبر پختونخواہ پنجاب اور خلیج و عرب امارات سے کونسلران کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ میزبانی کا کردار احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، پہلے روز کے اجلاس میں پارٹی کا مرکزی سیکریٹری رپورٹ سمیت تمام ذمہ داران اپنے اپنے رپورٹس پیش کرینگے ، مرکزی کنونشن بلوچستان کی موجودہ صورتحال ملکی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے سیاسی و سماجی حلقے موجودہ صورتحال میں نیشنل پارٹی کی کنونشن کے انعقاد کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


