ایران، مغربی بلو چستا ن میں ایرانی بارڈر گارڈز پر حملہ، 10اہلکار ہلاک

مغربی بلو چستان (مانیٹر نگ ڈیسک) ایران کے وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق شورش زدہ علاقہ سیستان و بلوچستان میں ایک حملے میں دس ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتان کاونٹی میں گوہرکوہ روڈ پر 10 سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے بعدوزیر داخلہ نے فوری طور پر پولیس کمانڈروں اور وزارت داخلہ کے حکام کی ایک ٹیم کو اس واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات کے لیے تفویض کیا۔ ایران کا علاقہ مغربی بلوچستان شورش رزدہ ہو نے کے باعث متعدد حملوں کا مقام رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں