سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پر استنبول روانہ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں