خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز پولیو کے 13 کیسز کی تصدیق

خیبرپختونخوا، کے ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع میں پولیوکیمجموعی طور پر 13 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیوکی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز 13 مارچ کو صرف ضلع خیبر سے 7 پولیو کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دیگر کیسز لکی مروت، مردان، لوئر دیر اور نوشہرہ سے بالترتیب ایک، ایک پولیو کا کیس بھی رپورٹ ہوا ہے اس کے علاوہ باجوڑ اور بنوں سے بھی ایک،ایک کیس کی تصدیق ہوگئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں