عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل کے عید پروگروام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماََ ناراض ہوتے نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ ڈپٹ بہت کم پڑتی ہے کیونکہ میرے معاملے میں وزیراعظم کافی صبر سے کام لیتے ہیں، ایسا اس لیے ہوتا کہ کیونکہ شاید وزیراعظم بھی سمجھ گئے ہیں کہ میری عادت اسی طرح کی ہے اس لیے وہ مجھے نہیں ڈانٹتے۔اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میٹرک تک وہ بہت اچھے طالبعلم نہیں تھے بلکہ نویں جماعت میں ان کی کچھ مضامین میں سپلیاں بھی آئیں اور اس کے بعد انہوں نے خوب محنت کی گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی جس میں انہوں نے پہلے 2 سالوں میں یونیورسٹی سے ٹاپ کیا۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگ ان کو صحافی بھی سمجھتے ہیں مگر وہ سب سے پہلے وکیل پھر سیاستدان اور کچھ حد تک اینکر یا تجزیہ کار رہے ہیں مگر صحافی نہیں۔ اپنے والد کی وفات کے وقت کو یاد کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب میں الیکشن جیتا تھا تو وہ میرے لئے بہت مشکل لمحات تھے کیونکہ میں اپنے والد کی کمی کو محسوس کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد تبدیلی کے قائل ہو جاتے ہیں اور دیگر پارٹیوں میں رہنے کے بعد آج بھی ان کے پرویز مشرف اور بلاول بھٹو سے تعلقات بہت اچھے ہیں۔تاہم وزیراعظم عمران خان کو منانے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان سے عموماََ ناراض ہوتے نہیں ہیں، لیکن اگر وہ ناراض ہو جائیں تو وہ ان کو منا لیتے ہیں، منانے کے طریقے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو منانے ایک خفیہ طریقہ ہے جسے سب سے شیئر نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں