بلوچستان سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ساڑھے 4 کروڑ بچوں تک رسائی کا ہدف
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ اور رسالدار جہانگیر خان کاکڑ ملت آباد بی ایچ او اور مختلف یونین کونسل میں پولیومہم کے سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پولیومہم کے سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی حاضری چیک کیں اور بچوں کی فنگر پرنٹ دیکھیں اس دوران انہوں نے لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو اہلکاروں کے ساتھ اکٹھے رہیں اور انھیں اکیلا نہ کریں اور پولیو مہم کے دوران چوکنا رہیں۔
Load/Hide Comments


