خضدار، چوری وڈکیتی کے کیس میں روپوش 3 ملزمان گرفتار
خضدار(بیورورپورٹ) خضدارسٹی پولیس کی کامیاب کاروائی چوری وڈکیتی کے کیس میں روپوش مزید 3 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج کی خصوصی ہدایات پرسینیئر سپریڈنٹ آف پولیس خضدارعبدالعزیز جکھرانی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی محمد جان ساسولی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی تھانہ عبداللہ پندرانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے چوری ڈکیتی کے کیس میں روپوش ملزمان منصوراحمد جہانزیب اورمحمد وسیم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے روپوش ملزمان FIR No. 57/020 u/s 392/34FIR FIR No.178/024 u/s 342-414-221-216-A206-201-166-34 PS City یاد رہے ملزمان کے گروہ ہے جو بازار زیروپوائنٹ خیراوہ میں ڈکیتی کرتے تھےاور بچوں سے بھی موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ بھی یہی ہیں،جبکہ ڈکیتی کے کئی مقدمات میں سندھ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مطلوب ہے،جبکہ داؤد مارکیٹ کے ڈکیتی میں بھی یہی ملزمان ملوث ہے اور موٹر سائیکل ڈکیتی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔جنہیں آج ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیاخضدار پولیس کی اہم کاروائی پر عوامی جانب سے خیرمقدم۔


