آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث افغان باشندوں پر مشتمل منظم گینگ گرفتار

ملتان(انتخاب نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی بڑی کارروائی آن لائن مالیاتی فراڈ , بلیک میلنگ ، بھتہ خوری ، کال سپوفنگ ، اور شناخت چھپا کر دھوکہ دہی میں ملوث 12 رکنی منظم گروہ کے خلاف کاروائیآن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان گرفتار ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں عبد المجید ، محمد خالد ، عمر فاروق ، زبیر احمد ، عمر فاروق ، محمد ذعیم شامل کاروائی میں عمران ، عبد العزیز ، عبدالمحسن ، عبدالمجید ، عامر عبد الرشید اور جواد کو بھی گرفتار کیا گیاملزم جواد کا تعلق فغانستان سے ہے ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ، ہراسمنٹ ، جعلی شناخت اور شناخت چوری کے جرائم میں ملوث پائے گئےملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے
ملزمان شہریوں خصوصاً غیر ملکی شہریوں کو کال کر کے بینک سے متعلق ریکارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے
ملزمان بین الاقوامی بینک کے صارفین کو بھی کال کر کے اپنے جال میں پھنساتے تھےملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں ملزمان زبان کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو لوٹتے تھے ملزمان کا فراڈ نیٹ ورک پاکستان سے باہر مشرق وسطی اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے یہ فراڈ نیٹ ورک جعلی ویزہ پراسیسنگ ، پرائز ڈسٹری بیوشن فراڈ اور جعلی امداد کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہےملزمان مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے جعلی سم کارڈز ، غیر قانونی ایپلیکیشن ، اور غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ شہریوں کا ڈیٹا استعمال کرتے تھے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے 14 عدد سمارٹ فونز برآمدملزمان سے ٹیبلٹ ، 11 غیر قانونی انٹرنیشنل سم کارڈز اور انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی برآمد ہوئیں ملزمان سے سپوفنگ سافٹویئر بھی برآمد کر لیا گیا جس سے وہ شہریوں کو فراڈ کالز کرتے تھےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں