کراچی، سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونیکا انکشاف

کراچی(آئی این پی) کراچی میں سرکاری اسکولوں کو فراہم کتابیں اورکاپیاں فروخت ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، سرکاری اسکولوں کی برآمد کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے ملوث ہونے کا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ ملزمان محمودآباد، ملیر اور کورنگی میں دکانداروں کو کتابیں اورکاپیاں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے برآمدکی گئی سرکاری کتابیں 11مختلف مضامین کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں