الیکشن ٹریبونل کا این اے 260 چاغی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

کوئٹہ (آن لائن) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے این اے 260 چاغی پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیاالیکشن ٹریبونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے این اے 260 کے حوالے سے دائر انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، این اے 260 پر جمیعت علما اسلام کے محمد عثمان بادینی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کے سردار فتح محمد حسنی نے چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں