سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کی تنخواہوں ، ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الانسز میں اضافہ
اسلام آباد(یو این اے)حکومت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ہاوس رینٹ اور جوڈیشل الانسز میں اضافہ کر دیا۔حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کا ہاس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا، جوڈیشل الانس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار روپے کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ ججز کے بھی ہاس رینٹ اور جوڈیشل الانسز بڑھا دیئے، جس کے مطابق ہائیکورٹ ججز کا ہاس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔ہائیکورٹ ججز کا جوڈیشل الانس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کر دیا گیا، قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


