لبنان میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں 40 لبنانی جاں بحق

گزشتہ سال کے دوران لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3,136 افراد ہلاک اور 13,979 زخمی ہوئے تھے
رائٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ گزشتہ روز دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں شدید اسرائیلی بمباری کے بعد کئی بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کو دیر گئے کوسٹل سٹی طائر میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل شہر کے بڑے حصے کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جمعہ کے حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کوئی احکامات شائع نہیں کیے تھے۔وزارت صحت نے کہا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حملے کے بعد برآمد ہونے والے جسم کے دیگر حصوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کے روز قریبی قصبوں میں ہونے والے حملوں سے حزب اللہ سے وابستہ امدادی گروپوں کے سات طبی ماہرین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تاریخی شہر بعلبیک کے ارد گرد مشرقی میدانی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 مزید افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے طائر اور بعلبیک کے علاقوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے جن میں جنگجوؤں، آپریشنل اپارٹمنٹس اور ہتھیاروں کے اسٹور شامل ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال کے دوران لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3,136 افراد ہلاک اور 13,979 زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 619 خواتین اور 194 بچے شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں