کیچ، دشت میں چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ(این این آئی)دشت کے علاقے میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 8اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوارکو دشت کے علاقے کنڈان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نائیک سیف اللہ جاں بحق جبکہ 8اہلکار زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں