بلوچستان اسمبلی کااجلاس19نومبرکو طلب

کوئٹہ(یو این اے )گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا اسمبلی کا اجلاس بروز منگل مورخہ 19 نومبر 2024 سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں