ایپکس کمیٹی اجلاس،بلوچستان میں جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن میں سے ایک بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ”پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے“ پر مرکوز تھا۔اعلامیے کے مطابق شرکاء کو سیکیورٹی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اورشدت پسندی پر بریفنگ دی گئی، انتہا پسندی سے نمٹنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے کہا کہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مربوط قومی بیانیے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں نیکٹا کی بحالی اور قومی وصوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پرزور دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں سرگرم کالعدمتنظیموں کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی بھی منظوری دی گئی۔خیال رہے کہ آرمی چیف نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔اجلاس میں پاکستان کی کاؤنٹر ٹیررزم مہم کی تجدید کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی اپیکس کمیٹیوں کی زیر نگرانی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے