افغان لویہ جرگہ میں خاتون ممبر کا احتجاج، ہال سے نکال دیا گیا
کابل (انتخاب نیوز)افغان لویہ جرگہ میں خاتون ممبر کا احتجاج، ہال سے نکال دیا گیا تفصیلات کے مطابق 400افغان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے بلائے گئے افغان لویہ جرگہ میں خاتون رکن بلقیس روشان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی حکومت طالبان کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ڈیل کر رہی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ایک طالبان مخالف پلے کارڈ بھی ہوا میں بلند کیا، جس پر سیکیورٹ اہلکار وں نے خاتون کو گھیسٹ کر ہال سے نکال باہر کردیا۔ایک اور نوجوان نے بھی ہال میں اشرف غنی ؎کی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اُسے بھی ہال سے باہر نکال دیا، واضح رہے کہ افغان طالبان نے بھی لویہ جرگہ کے انعقاد کو مسترد کرچکے ہیں
Load/Hide Comments


