افغانستان، بغلان میں صوفی مزار پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد جاں بحق
بغلان(مانیٹر نگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا نے جمعہ کو مقامی میڈیا کے حوالےسے بتایا کہ گزشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے ضلع نہرین کے شہرکہنہ میں اس وقت فائرنگ کی جب زائرین ایک مزار پر جمع تھے،فائرنگ سے 11 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
Load/Hide Comments