مالک بلوچ کی جان کےدشمن انتہائی ناعاقبت اندیش ،جن کی نہ بلوچ قومی جدوجہد سے وابستگی اورنہ ریاست دوست لوگ ہیں،اسلم بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ تربت میں نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر ماک بلوچ کے فارم ہاوس سے آئی ڈی بم کی برامدگی نہ صرف ریاست بلکہ بلوچستان کے مجموعی عوام کے لیئے لمحہ فکریہ ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ نہ صرف ایک بڑے سیاسی جماعت کے سربراہ بلکہ ملکی سطع پر ایک قد آور سیاسی رہنما ہیں بلوچ قومی سیاست میں گزشتہ پانچ دہاہیوں سے ایک متحرک اور قائدانہ کردار اد کررہے ہیں سیاسی و سماجی حلقوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ کے جان کی دشمنی کرنے والے لوگ انتہائی کوتا قد ، ناعاقبت اندیش لوگ ہیں جن کا نہ بلوچ قومی جدوجہد سے وابستگی ہے نہ ہی یہ ریاست دوست لوگ ہیں یہ معاشرہ کے مایوس ترین عناصر ہیں مگر نیشنل پارٹی خبردار کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے نقش پاہ جہاں پہ جاہینگے خواہ وہ کتنا ہی طاقتور ہو نیشنل پارٹی نہ صرف اس کو نام لے کر للکارے گا بلکہ بلوچستان کے مجموعی عوام کے سامنے ایسے ذلیل اور رسوا کرے گا کہ انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پرامن سیاسی جماعت ضرور ہے لیکن پارٹی بلوچستان کے محبوب قائد اور پارٹی سربراہ کے دفاع کے لیئے آخری حد تک جاہیگی اس لیئے اس مکروہ عمل میں شامل عناصر ہوش کے ناخن لیں۔نیشنل پارٹی کا واضع موقف ہے کہ سیاسی رہنماوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست اپنا حق ادا کرے اس کے علاوہ نیشنل پارٹی اس مسئلے کا ہر زاویہ سے جائزہ لیکر لائحہ عمل طے کرے گا اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاہئگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں