کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (یو این اے) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے گورنرخیبرپختونخواہ سےضلع کرم کی صورتحال پررپورٹ طلب کرلی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کرم بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخواہ حکومت صوبے سے لاپتہ ہے، تین دنوں میں 80 شہری قتل ہوچکے،لوگ اپنےگھروں میں بھی محفوظ نہیں، حکومت کاخاموش تماشائی بننا دہشتگردوں کا اتحادی بننے کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments