دوسروں کے وسائل انکو مبارک، اپنے قدرتی وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محمود خان اچکزئی
ژوب (آن لائن) تحفظ آئین پاکستان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم اپنے قدرتی وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے دوسروں کے جو کچھ ہو وہ ان کو مبارک ہو لیکن اپنے وطن پر کسی کو یہ اختیار نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے وطن کے قدرتی وسائل پر پر قبضہ کی کوشش کرے پشتون قوم کو اپنے اپس کے اختلافات اور دشمنیوں کو ختم کرنے کیلئے تمام معززین کو آگے بڑھنا ہو گا دشمن ھمارے نفاق سے فائدہ اٹھا رہا ہے آج کے جرگہ میں ہمیں نام لکھوانے جائیں تاکہ اپس کے اختلافات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں موجودہ حالات کے پیش نظر پشتون قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام چیف اف پشتون نواب ایاز خان جوگیزئی کے زیر صدارت زوب ڈویژن کے منعقدہ اولسی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ سے عبد الرحیم زیارتوال مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے قبائلی معتبرین سردار زین اللہ میر زئی ادم خان حریفال سردار عزیر اللہ کبزئی وہاب شاہیزیی فضل کرم عبداللہ زئی محمد خان ناصر حاجی گنڈھیر شیرانی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی ائی احتجاج کے پیش نظر تمام شاہراہیں کس قانون کے تحت بند کیے گیے ھیں ائین وقانون کے تحت احتجاج پی ٹی ائی کا آئینی جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں 200 افراد ہلاک ھوئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا حالانکہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ایک چلی ھوءگولی کزری انٹلیجنس چیف مستعفی ھو گئے انھوں نے کہا کہ دنیا پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رھی ھے مگر یہاں پشتونوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ھے پشتون ایک بہادر اور مہمان نواز قوم ھے بد قسمتی سے پشتون ملت کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جارہا ھے جو حکومت اپنے عوام کو تحفظ نہیں دے سکتا اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں مقررین نے کہا کہ ھماری سب سے بڑی بدقسمتی قوم کا اپس میں نفاق ھے بھروسہ کا فقدان ھے کچھ عناصر اپنی سیاست کی خاطر پشتون قوم کو غلط راستے پر ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ھیں لیکن آج کے حالات کا تقاضا ہے کہ تمام قبائل کے معززین اپنے علاقے اور وطن کیلئے متحد ہو کر اگے بڑھیں دشمن پشتون قوم کے نفاق کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے مقررین نے کہا کہ اقوام کے مابین اختلافات اور دشمنیان ختم کرنا نواب ایاز جوگیزئی کی ذمہ داری ہے ہم تمام اقوام کے معززین معتبرین اور علما نواب ایاز کے شانہ بشانہ ہونگے مقررین نے کہا کہ دکی میں جو کچھ ھوا وہ اپ سب کے سامنے ھمارے مرد زن دکاندار وکیل ڈاکٹر ٹرانسپورٹرز سکول مسجد مدرسہ محفوظ نہیں ہے ترقیاتی منصوبوں کو بند کیا جارہا ھے کوئلہ کرومائیٹ اور دیگر معدنیات پر ٹیکس مانگا جارھا ھے قدرتی وسائل پر الاٹمنٹ یا قبضہ کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ایسے حالات میں تمام سیاسی لیڈرشپ اور تمام قبائل کو متحد ھونا ہوگا