کرم، فریقین میں 7 دن کیلئے سیزفائر، دونوں اطراف سے یرغمالیوں اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق

کرم (مانیٹر نگ ڈیسک) کرم میں فریقین کا 7 دن کیلئے سیزفائر، ایک دوسرے کے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق ہوگیاخیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کیلئے سیزفائر پر اتفاق ہوگیا۔ضلع کرم میں چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچ گیا۔اس حوالے سے بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ فریقین نے7 دن کیلئے سیزفائر پراتفاق کیا ہے، اس کے فریقین نےایک دوسرےکے افراد اور لاشیں واپس کرنے پراتفاق کیا۔خیال رہے کہ ضلع رم میں چار روز کے دوران بے امنی کے حالیہ واقعات میں اب تک 85 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ان میں 49 مسافر بھی شامل ہیں جنہیں پشاور پاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ کرم میں گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، تعداد 49 ہوگئیاس کے بعد جھڑپوں میں مزید متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، ضلع کرم اور گردونواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں