بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد براستہ فیض آباد اسلام آباد پہنچ گیا
بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔ سخت سیکیورٹی حصار میں بیلاروس کے وفد کو فیض آباد سے گزارا گیا۔ وفد میں بیلاس روس کے وزیرخارجہ، توانائی، صنعت، عدل وانصاف، وزیر مواصلات، قدرتی وسائل، ہنگامی حالات اور چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریجنکوف اور وزیر توانائی سے ملاقات کی اعور کہا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظر ہیں، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیلاروس کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر 25 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔بیلاروس کے صدر کی اسلام اباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔پاک بیلاروس قیادت دو طرفہ تعاون اور روابط کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی بات چیت کرے گی۔صدر لوکا شنکو کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔