توبہ اچکزئی میں فائرنگ، مقامی اخبار کے ایڈیٹر جاں بحق،چمن میں سپردخاک
قلعہ عبداللہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں فائرنگ ، مقامی اخبار کے ایڈیٹر جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز توبہ اچکزئی میں مقامی اخبار کے ایڈیٹر ایس کے صلاح الدین اور فقیر محمد شمکزئی کے درمیان صلح ہورہا تھا کہ اس دوران فائرنگ سے ایس کے صلاح الدین موقع پر جاں بحق جبکہ عصمت بلال زئی اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز نے نعش اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایس کے صلاح الدین کو کلی لنڈی کاریز میںسپردخاک کردیا گیا ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments