آواران ،لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا ساتویں روز بھی جاری

آواران:لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہےآج دھرنے کو ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے۔ دلجان کی باحفاظت بازیابی کیلئے یہ دھرنا 18 نومبر کو شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کل سے آواران میں نیٹ ورک بند ہے۔ دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے ہمیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ کل رات ہمارا دھرنا مکمل طور پر فورسز کے گھیراؤ میں تھا۔ ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر آپ لوگوں نے دھرنا ختم نہیں کیا تو دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جائے گا۔آج پورے آواران میں مکمل طور پر نیٹ ورک بند ہے اور یہی خدشہ ہے کہ دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دلجان کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں اور دھرنے میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی جان کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں