نصیرآباد، غیرت کے نام پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
نصیرآباد ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں غیرت کے نام پر فائرنگ ، خاتون جاںبحق جبکہ اس کا مبینہ آشنا زخمی ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میںمسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون مسما ( ث) کو قتل جبکہ اس کے مبینہ آشناءمیرل کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments