میر شکیل الرحمان کیخلاف کیس بہت کمزور ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میرشکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا کیس انہوں نے ذاتی طورپردیکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس بہت کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیراطلاعات رہے سینسرشپ نہیں ہونے دی، بات چیت بھی ہوتی تھی، جھگڑے بھی کرتا تھا اگر اختلاف ہے تب بھی آپ اداروں کو تباہ نہیں کرتے، ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments


