کوئٹہ میں کارروائیاں، غیر ملکی باشندوں و اشتہاری ملزمان سمیت 14 افراد گرفتار
کوئٹہ(یو این اے ) کوئٹہ پولیس کی کارروائیاںغیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدام کوئٹہ پولیس نے غیر ملکی باشندوں، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اشتہاری ملزمان سمیت 14 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹس والی 20 موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لیا جبکہ 7 موٹر سائیکلوں کو بروقت ٹریفک سارجنٹ کے ذریعے چالان کیا گیا۔ مزید برآں، 5 نشے کے عادی افراد کو علاج کے لیے ری ہیبلٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیامنشیات اور اسلحہ کے خلاف کارروائیاںتھانہ بروری نے ملزم عبدالعزیز، جو شجاع آباد کا رہائشی ہے، کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 590 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاتھانہ انڈسٹریل نے پولیس نے شفیق نامی ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک پسٹل، گولیاں اور 1کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتھانہ صدر نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد آصف کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیاتھانہ جناح ٹاون نے قتل کے مقدمے میں ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کیا گیا جو کلی اسماعیل کا رہائشی ہے تھانہ خروٹ آباد نے ملزم عامر خان، جو نورزئی چوک کا رہائشی ہے، کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 2018 ماڈل کی یونیک موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھانہ کچلاک نے افغانستان کے رہائشی شفیع اللہ اور سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا اور فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاتھانہ بروری نے افغانستان کے رہائشی غلام عباس، ہاشم علی اور گران کو گرفتار کر کے فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھانہ کچلاک نے محمد خان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیاتھانہ ایئرپورٹ نے عرفان کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیاتھانہ کچلاک نے صفیح اللہ کو ایکسیڈنٹ کے بعد فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھانہ ایئرپورٹ نے ملزم ظفراللہ کو مقدمہ نمبر 176/24 کے تحت گرفتار کیا گیا، جب کہ ملزم میر وائس کو مقدمہ نمبر 205/24 میں گرفتار کیا گیا یہ کارروائیاں کوئٹہ پولیس کی جانب سے شہر کی سیکیورٹی اور قانون کی عملداری کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں، جس سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے


