کوئٹہ اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2ریکارڈ

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جسکی کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کی گہرائی زمین میں 15 کلومیٹر تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 66 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق منگل کو چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین میں 15کلو میٹر تھی ۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نارتھ چمن سے 77کلو میٹردور تھا تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں